7 نومبر 2014 - 12:28
وائٹ ہاؤس:جوہری مذاکرات میں دشوارمراحل باقی ہیں

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی بھی ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں دشوار مراحل باقی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے مذاکرات کی آخری تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی دعوی کیا کہ ایران کے حکام کو حتمی طور پر دشوار اور سخت فیصلے کرنے ہونگے اور یہ فیصلے بقول ان کے ایران کے جوہری پروگرام کی ماہیت کے حوالے سے عالمی برادری کی تشویش کے دائرے میں کرنا ہونگے۔

ارنسٹ نے ایک امریکی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے جوہری مسائل کے بارے میں، امریکہ کی دو اہم پارٹیوں کے درمیان یہ اتفاق پایا جاتا ہے  کہ ایران کا جوہری مسئلہ حتمی طور پر سفارتی طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل ہو۔

.......

/169